ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : معمولی بات پر جھگڑا - باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا

سولیا : معمولی بات پر جھگڑا - باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا

Wed, 05 Apr 2023 14:24:51    S.O. News Service

سولیا ،5 / اپریل (ایس او نیوز) سولیا تعلقہ کے گوتیگار گاوں میں معمولی بات پر جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر ایک باپ نے اپنے 32 سالہ بیٹے پر ایسی ضرب لگائی کہ اس کی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک نوجوان کی شناخت شیوارام کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ملزم باپ کا نام شینا بتایا گیا ہے ۔ کہتے ہیں کہ شیوارام جب شام کو گھر پہنچا تو صبح میں پکایا ہوا مرغی کا سالن گھر والوں نے کھا کر ختم کر دیا تھا ۔ اسی بات پر باپ اور بیٹے کے درمیان تکرار شروع ہوئی ۔ باپ شینا نے ایک لکڑی کی ٹکڑے سے بیٹے شیوارام کے سر پر ضرب لگائی جس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا اور بعد میں زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ 
    
سبرامنیا پولیس نے موقع پر پہنچ  کر معائنہ کیا اور ملزم باپ کو گرفتار کر لیا ۔ 


Share: